Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / خوابوں کی دنیا کا پروگرام غالباً ختم : ڈونالڈ ٹرمپ

خوابوں کی دنیا کا پروگرام غالباً ختم : ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کے تحفظ کا پروگرام جو امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن اور ان کے بچوں کے اخراج کے ساتھ غالباً ’’ختم‘‘ ہوچکا ہے اور انہوں نے کہا کہ اب امریکی عوام کو خواب دیکھنا بند کردینا چاہئے۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان پر الزام عائد کیا کہ وہ امکانی تارکین وطن معاہدہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ناکام بنانے کا یہ ان کا ایک حربہ ہے۔ ٹرمپ کا تبصرہ بچوں کی امریکہ میں آمد پروگرام ’’ڈی اے سی اے‘‘ کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کے بعد اس کے التوا پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے اخراج کو روکنے کے خواب دیکھنے والوں کو اب خواب دیکھنا بند کردینا چاہئے کیونکہ یہ پروگرام غالباً ختم ہوچکا ہے۔ اوباما دور میں بھی 8 لاکھ افراد کو عارضی کام کے پرمٹ دیئے گئے تھے اور ان کو تجرباتی بنیاد پر یہ اقدام کیا گیا تھا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ارادہ ہیکہ تمام غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ سے خارج کردیا جائے اور ان کے اس بیان پر انہیں نسل پرست قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ان کے اس اقدام سے بیشتر افریقی نژاد تارکین وطن متاثر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT