خواتین اور لڑکیوں کے روزگار کیلئے ’سیاست‘ کی مساعی

جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں کورٹلہ میں آج ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح

حیدرآباد ۔/11جولائی (سیاست نیوز) جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نگرانکار سیاست ٹیلرنگ سنٹرمحلہ نظام پورہ کورٹلہ نے صحافت کو جاری کردہ بیان میںکہا کہ کورٹلہ کی خواتین و لڑکیوں کو خود مکتفی بنانے کے عزم کے تحت گذشتہ دو سال سے ادارہ سیاست کے زیر اہتمام جناب محمد عبدالغفار سابق چیرمین کے تعاون سے محلہ نظام پورہ کورٹلہ میں قائم کردہ سیاست ٹیلرنگ سنٹر سے اب تک جملہ 300خواتین و لڑکیاںسلوائی کی تربیت حاصل کرچکی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ٹیلرنگ سنٹر سے تیا رشدہ ملبوسات مارکٹ میں فروخت کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ /12جولائی جمعرات کو 11:00بجے دن بمقام محلہ نظام پورہ کورٹلہ میںماہین لیڈیز ٹیلرنگ ٹریننگ سنٹر کا جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ جناب محمد عبدالغفارسابق چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں منعقد اِس تقریب میںمہمانان خصوصی کے طور پرجناب کلواکنٹلہ ودیاساگر رائورکن اسمبلی کورٹلہ، شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ ،جناب ملّا ریڈی ڈی ایس پی مٹ پلّی،جناب ستیہ نارائنا تحصیلدار کورٹلہ،جناب ستیش چندر رائوسرکل انسپکٹرپولیس اور دیگر مقامی معزز شخصیات و سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT