Wednesday , September 19 2018
Home / خواتین کا صفحہ / خواتین اور میک اَپ کے تقاضے

خواتین اور میک اَپ کے تقاضے

ایک ملازمت پیشہ خاتون روزانہ کم و بیش آٹھ سے دس گھنٹے تک اپنے کام کی جگہ پر گزارتی ہے اس کے بعد وہ گھر جاتی ہے، اس طرح کی خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ پہلے کام سے گھر جائیں اور پھر وہاں تیار ہوکر کہیں اور جائیں۔

کیوں کہ انہیں جہاں بھی جانا ہوتا ہے تو دفتر سے نکل کر ہی جانا ہے۔ ا ب ایسی خواتین کے لئے سوال یہ اُٹھتا ہے کہ وہ کیا پہنیں۔ زیورات کون سے اچھے لگیں گے اور میک اَپ کیسا ہونا چاہئے اور کیا پہننا ہے۔ ان سوالات کا جواب نہایت آسان ہے، اگر آپ رات کی پارٹی میں جارہی ہیں تو موقع محل کی مناسبت سے کچھ بھی پہنا جاسکتا ہے۔ زیورات کی بات ہے تو کانوں میں بندے یا ایئر رنگ اور ہاتھوں میں چوڑیاں کافی ہیں۔ اس کے بعد باری آتی ہے میک اَپ کی، اور یہی اصل مسئلہ بھی ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنے ساتھ پورا میک اَپ باکس لے کر چلیں کہ جب ضرورت ہو میک اَپ کرلیں۔ ہر خاتون کے پاس کچھ بنیادی چیزیں ہونی چاہئے جو لُک کو اُجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ آپ میک اَپ کنسیلر، کمپیکٹ پاؤڈر اور بلش آن اپنے پرس کے اندر باآسانی رکھ سکتی ہیں تاکہ آپ کے میک اَپ کا مسئلہ حل ہوسکے۔ اگر ممکن ہوسکے تو اپنے پرس میں فیس واش بھی ضرور رکھیں اور وقت ملنے پر اپنے چہرے کو دھوکر پھر نئے سرے سے میک اَپ کا استعمال کریں۔

TOPPOPULARRECENT