Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین اپنے قلم سے اپنے وجود کا احساس دلائیں

خواتین اپنے قلم سے اپنے وجود کا احساس دلائیں

محفل خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس ، ڈاکٹر آمنہ تحسین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خواتین اپنے قلم کی طاقت سے اردو کی بقا کے لیے اپنے وجود کا احساس دلا سکتی ہے ۔ اپنی تخلیقات سے سماج کی اصلاح کا کام انجام دے سکتی ہیں ۔ بچوں کے لیے کہانیاں اور نظمیں لکھیں کیوں کہ اردو ادب کے تحفظ کے لیے ہمیں اردو کے قافلے کو آگے بڑھانا ہے آنے والی نسلوں پر اردو زبان کے گہرے نقوش چھوڑیں جن کا سلسلہ نسل در نسل چلتا رہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آمنہ تحسین نے کیا ۔ یہ اجلاس 10 اکٹوبر اردو ہال میں منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی محترمہ نور آمنہ نے دلچسپ پیرائے میں آج کے ماحول کی عکاسی کی اور محفل خواتین کا ہر ماہ منظم طریقے سے اجلاس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ ثریا جبین نے اپنا افسانہ ’ زخم بھرتا نہیں کسی بھی طرح ‘ ( اولاد کی بے حسی ) محترمہ عطیہ نور الحق نے مزاحیہ مضمون ’ یہ آنسو میرے دل کی زبان ہیں ‘ جس میں انہوں نے پیاز کی مہنگائی پر آٹھ آٹھ آنسو بہائے ہیں ۔ پیش کئے گئے ۔ قبل ازیں محترمہ عاتکہ نور کے شعری مجموعہ ’ زر افشاں ‘ کی رسم اجراء پروفیسر حبیب ضیا نے انجام دی ۔ محترمہ شبینہ فرشوری نے عاتکہ نور کا تعارفی مضمون پیش کیا ۔ محترمہ خیر النساء علیم نے ان کی شاعری پر تبصرہ پیش کیا ۔ سیدہ زینب اور محترمہ پروین بستہ والا نے بھی مخاطب کیا ۔ محفل خواتین کی جانب سے عاتکہ نور کو تہنیت پیش کی گئی ۔ جلسہ کی کارروائی محترمہ ثریا جبین نے انجام دی ۔ بعد ازاں مظفر النساء ناز کی نظامت میں مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، عزیز النساء صبا ، مظفر النساء ناز ، تسنیم جوہر ، نور آمنہ ، عاصمہ خلیل ، عاتکہ نور ، ریاض فاطمہ تشہیر ، اطہری فضا ، مشرف کاظمی ، نصرت ریحانہ آصف ، اسرا تبسم ، آمنہ سحر اور تجمل فاطمہ نے اپنا کلام پیش کیا ۔ محترمہ عطیہ نور الحق کے شکریے پر یہ خوبصورت محفل اختتام کو پہنچی ۔۔
ڈاکٹر کلیم اللہ خاں کی تصنیف ’ یونانی
تھیراپیوٹکس ‘ کی آج رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ خاں موظف وائس پرنسپال گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کی تصنیف کردہ کتاب ’ یونانی تھیراپیوٹکس ‘ کی رسم اجراء پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ 15 اکٹوبر کو 11 بجے دن آڈیٹوریم ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی ہاسپٹل جل پلی پر انجام دینگے ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر میر یوسف علی ، ڈاکٹر واسیعہ نوید ، ڈاکٹر منور حسین کاظمی ، ڈاکٹر عابدہ سلطانہ اور مہمانان اعزازی میں پروفیسر عاقل قادری ، ڈاکٹر احسن الحق شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT