Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / خواتین ایشز سیریز ڈرا

خواتین ایشز سیریز ڈرا

سڈنی۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز میں شامل واحد ٹسٹ ڈرا ہو گیا۔ انگلینڈ ویمن نے آخری دن اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سڈنی میں ٹسٹ کے چوتھے اور آخری دن انگلینڈ ویمن نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 40 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو لارن ونفلیڈ 12 اور بیومونٹ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھیں۔71 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب بیومونٹ 37 رنز بناکر ویلنگٹن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی جلد گر گئی جب لارن ونفیلڈ 34 رنز بناکر میک گراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور جارجیا ایلوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا اسکور 206 تک پہنچا دیا۔ ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی دلکش اننگزکھیلی جبکہ ایلوس نے 41 رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا کی علیز پیری کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری 213 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT