Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / خواتین تحفظات بل پر اتفاق رائے کی ضرورت: وزیرقانون

خواتین تحفظات بل پر اتفاق رائے کی ضرورت: وزیرقانون

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی ہے کہ خواتین تحفظات بل حکومت کے فی الفور ایجنڈہ میں نہیں ہے اور اس مسئلہ پر کسی سیاسی جماعت یا دیگر فریقین سے مشاورت نہیں کی جارہی ہے ۔ وزیر قانون ڈی وی سدانندا گوڑا نے ایوان میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ویمنس ریزرویشن بل پر حکومت کسی سیاسی جماعت یا دیگر فریقین کے ساتھ از سر نو مشاورت شروع نہیں کی ہے جب کہ یہ بل پندرھویں لوک سبھا کی تحلیل کے ساتھ بے اثر ہوگیا ہے ۔ ایوان میں یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا حکومت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد تحفظات کی فراہمی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر فریقین سے دوبارہ مشاورت شروع کردی ہے ۔ جس پر وزیر قانون نے کہا کہ حکومت یہ کوشش ہے کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی تحفظات فراہم کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT