Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین سے چھیڑچھاڑ کے انسداد پر حکومت کے اقدامات : وزیرداخلہ

خواتین سے چھیڑچھاڑ کے انسداد پر حکومت کے اقدامات : وزیرداخلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں خواتین کے تحفظ اور عوامی مقامات پر خواتین کو ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات کی روک تھام کیلئے شی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شریمتی کونڈہ سریکھا اور دوسروں کے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو شی پولیس ٹیمیں قائم کی گئیں تاکہ عوامی مقامات پر خواتین کو چھیڑ چھاڑ کے واقعات سے نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ دونوں شہروں اور سائبر آباد میں خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے یہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ حیدرآباد میں 100 ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ہر ٹیم میں ایک سب انسپکٹر ، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، دو پولیس کانسٹبل اور ایک خاتون پولیس کانسٹبل شامل ہوتی ہیں۔ ان کے ساتھ کیمرہ موجود ہوتا ہے اور سیول ڈریس میں رہتے ہیں۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے تحت 60 شی پولیس ٹیمیں ڈسمبر میں تشکیل دی گئیں۔ ریاست کے اہم شہروں اور ٹاؤنس میں شی ٹیموں کی تشکیل کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔ ہر بڑے شہر اور ٹاؤن میں دو شی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ریاست گیر سطح پر یکم اپریل سے شی ٹیموں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT