Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف روڈی شیٹ کھولنیکاانتباہ: کمشنر پولیس

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف روڈی شیٹ کھولنیکاانتباہ: کمشنر پولیس

کریم نگر۔/13 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آوارہ افراد کے نام روڈی شیٹ کھول دیئے جانے کا کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے انتباہ دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ گزشتہ پندرہ دن میں شی ٹیموں کے ہاتھوں پکڑے گئے 9 آوارہ نوجوانوں کو ان کے افراد خاندان کے سامنے کمشنریٹ کے احاطے میں کمشنر پولیس نے کونسلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو اگر کوئی سیل فون اور واٹس اپ کے ذریعہ ہراساں کررہے ہوں تو انہیں چاہیئے کہ وہ پولیس کو واٹس اپ کے ذریعہ اطلاع کریں، شی ٹیم بہترین انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ کمشنر پولیس نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حرکتوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ کے دوران 190 سڑک چھاپ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں ڈی سی پی این سرینواس، شی ٹیم انسپکٹر بی روی، ایس آئی ناگیا موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر پولیس مسٹر بی کملاسن ریڈی نے کہا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش کی اور بتایا کہ تاحال اس سلسلہ میں 3432 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 513 افراد کو سزا ہوچکی ہے۔ اس تنقیح میں خانگی اور سرکاری ملازمین قصور وار پائے جانے پر متعلقہ دفاتر اور محکمہ جات کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ نئے سال کی آمد پر مزید خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT