Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین سے چھیڑ چھاڑ ‘ عمر رسیدہ افراد بھی پیچھے نہیں

خواتین سے چھیڑ چھاڑ ‘ عمر رسیدہ افراد بھی پیچھے نہیں

ایک ماہ میں 100 افراد کے خلاف مقدمہ ۔ 20 سے زائد افراد کی عمر 50 سال سے زائد

ایک ماہ میں 100 افراد کے خلاف مقدمہ ۔ 20 سے زائد افراد کی عمر 50 سال سے زائد
حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک قدیم گیت کے الفاظ ہیں ’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘ ۔ یہ الفاظ حیدرآباد میں ان افراد پر صادق آ رہے ہیں جو اپنی عمر کا بڑا حصہ گذاردینے کے باوجود خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں نوجوانوں کو پیچھے چھوڑتے نظر آ رہے ہیں۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے خواتین سے چھیڑ چھاڑ واقعات کی روک تھام کیلئے شی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ یہ تقریبا 100 ٹیمیں شہر میں مختلف مقامات پر لڑکیوں و خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی روک تھام میں مصروف ہیں اور اب اس عملہ کو ایک عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شی ٹیموں کے مشاہدہ میں دیکھنے میں آیا ہے کہ 51 سال اور 68 سال عمر تک کے افراد خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث ہیں۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک 51 سالہ بزنس مین نے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں بس اسٹاپ پر سادہ لباس میں ٹہری ہوئی خود خاتون پولیس اہلکار کو چھیڑ دیا اور اس سے اپنی گاڑی پر بیٹھنے کی خواہش کی ۔ اسے بزنس مین کو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح ایک 68 سالہ شخص نے بھی ایک خاتون کے ساتھ سر عام بدتمیزی کی اور اسے بھی گرفتار کرکے سٹی پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس عمر رسیدہ شخص کی بیوی ‘ بچے اور پوتے پوتیاں وغیرہ بھی ہیں۔ پولیس اس شخص کی اس کے افراد خاندان کے سامنے کونسلنگ کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ گذشتہ دو مہینوں میں پولیس نے تقریبا 100 افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں 20 افراد کی عمریں 50 سال سے زیادہ کی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT