Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / خواتین لڑاکا پائلٹس کی فضائیہ میں تعیناتی

خواتین لڑاکا پائلٹس کی فضائیہ میں تعیناتی

نئی دہلی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین لڑاکا پائلٹس کا پہلا بیاچ جو تین کیڈرس پر مشتمل ہے، ہندوستانی فضائیہ میں 18 جون سے تعینات کیا جائے گا۔ تین خاتون پائلٹس کو جاریہ سال 18 جون سے لڑاکا پائلٹس کی صف میں شامل کرلیا جائے گا کیونکہ ان کی ابتدائی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔ وزیردفاع منوہرپاریکر بھی خواتین لڑاکا پائلٹس کی تعیناتی تقریب میں امکان ہیکہ شرکت کریں گے۔ جون 2016ء میں انہیں کرناٹک کے ضلع بیدر مزید تربیت کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
سونیا گاندھی اور کرناٹک کے کانگریسی قائدین پر مقدمہ
تھرواننتاپورم ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کی ایک تعمیراتی کمپنی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور دیگر چند پارٹی قائدین کے خلاف جن کا تعلق ریاست کرناٹک سے ہے، بقایہ جات کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ درخواست گذار کے وکیل بابوراج نے آج کہا کہ سونیا گاندھی اس مقدمہ کی پہلی مدعی علیہ ہیں۔ دیگر مدعی علیہان نے صدر پردیش کانگریس کرناٹک، سابق چیف منسٹر ، موجودہ قائد اپوزیشن شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT