Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین میں کینسر سے متعلق امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ کا بیداری پروگرام

خواتین میں کینسر سے متعلق امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ کا بیداری پروگرام

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ ، حیدرآباد کی جانب سے خواتین میں کینسر کی روک تھام اور اس کے تدارک کے لیے ایک بیداری پروگرام شروع کیا گیا ۔ جس میں خواتین میں کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی اور اس کا جلد پتہ چلانے اور اس کے تدارک کے لیے علاج و معالجہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ جس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے ۔ مسٹر بھنور لال ، چیف الیکٹورل آفیسر ، حکومت تلنگانہ ، ڈاکٹر بابیا ، میڈیکل ڈائرکٹر ، اے او آئی اور سینئیر گائناکالوجسٹ فہمیدہ بانو نے شہر میں ایک پریس میٹ میں اس بیداری پروگرام کا آغاز کیا ۔ امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ (AOI) کا منصوبہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس طرح کے صحت بیداری پروگرامس شروع کرنے کا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT