Wednesday , December 12 2018

خواتین و اطفال کیلئے خصوصی پارک کی تعمیر

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد میں خواتین و اطفال کیلئے خصوصی پارک کا اعلان کیا گیا ہے جوکہ 1.70 کروڑ روپئے کے مصارف سے تیار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے بموجب کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے فیس 3 آئی جی ایم سرکل پر خواتین و اطفال کے لئے یہ پارک بنایا جائے گا جس کا سنگ بنیاد وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ٹی راماراؤ نے رکھا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ خواتین و اطفال کیلئے مخصوص پارکس کی تعمیر کی چیف منسٹر کی جانب سے ہدایت ملی ہے۔ اس پارک میں بچوںکو کھیلنے کے سازوسامان اور خواتین کو دیگر سہولیات دستیاب رہیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پارک ہوگا جس میں خواتین اور بچے صحتمند ماحول میں خوشگوار لمحات گذار پائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT