Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین و اطفال کیلئے مخصوص ڈینٹل کیر سنٹر ڈینٹا شائن کا افتتاح

خواتین و اطفال کیلئے مخصوص ڈینٹل کیر سنٹر ڈینٹا شائن کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواتین و اطفال کے لیے بالکل پہلے ویمنس ڈینٹل کیر سنٹر اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ’ڈینٹا شائن ‘ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ڈینٹا شائن لین روبرو کیر ہاسپٹل روڈ نمبر 11 ، بنجارہ ہلز پر قائم ہوا ۔ وزیر صحت تلنگانہ سی لکشما ریڈی نے اس کا افتتاح کیا ۔ پرمود کمار کیڈیا چیرمین ایگر سین بینک اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ 8 تا 10 مارچ یوم خواتین کے موقع پر خواتین و اطفال کے لیے مفت کنسلٹیشن کی سہولت ہوگی ۔ ڈاکٹر کلثوم مرزا نے کہا ڈینٹا شائن خواتین و بچوں کے لیے اس قسم کا پہلا ڈینٹل کیر سنٹر ہے جو قلب شہر بنجارہ ہلز میں قائم کیا گیا ہے ۔ تمام خاتون ڈاکٹرس و ماہرین علاج معالجہ کریں گے ۔ اسپیشلائزیشن میں آرتھوڈ ونٹسٹ ، پیریو ڈنٹسٹ ، امپلانٹو لوجسٹ ، انڈو ڈونٹسٹ ، اورل اینڈ میکسیلو فیشیل سرجن ، کا سمیٹو لوجسٹ ، پراستھوڈونٹسٹ اور اسمائل ڈیزائن کے ماہر ڈاکٹرس دستیاب ہیں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-65556778 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT