Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین و طالبات کیلئے فنون لطیفہ کی تربیت کا اختتام

خواتین و طالبات کیلئے فنون لطیفہ کی تربیت کا اختتام

تربیت کے حصول پر طالبات کومبارکباد، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔3   جون (دکن نیوز) نیو ہورائزی والینٹری آرگنائزیشن کے زیراہتمام گرمائی کوچنگ کلاسیس کا آج اختتام عمل میں آیا۔ یہ کلاسیس نئی روڈ، چنچلگوڑہ میں منعقد ہوئی۔ اس کیمپ میں خواتین و طالبات کیلئے اسپوکن انگلش، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، مہندی ڈیزائننگ کی تربیت انہیںدی جارہی تھی۔ نائب صدر امان اللہ اور چیف پیٹرن ولایت علی خان، محترمہ سلمیٰ خان، احمد صدیقی مکیش نے اس کیمپ کا معائنہ کیا اور لڑکیوں کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عرشیہ عامرہ ڈائرکٹر آرگنائزیشن نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ میں عوام کو ہر نہج پر اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بہت لوگ سطح غربت کی زندگی گذار رہے ہیں اور ان میں سیکھنے کے ساتھ خدمت خلق کا جذبہ بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے ہاتھ میں ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ اور دوسروں نے اس کورس کو سیکھنے کے نتیجہ میں ہنر پیدا ہورہی ہے۔ احمد صدیقی مکیش نے اس موقع پر سنٹر کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو اردو دانی امتحان کے ہال ٹکٹس تقسیم کئے گئے۔ یہ امتحان سیاست کی جانب سے اتوار 5 جون کو منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT