Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / خواتین و طالبات کے بیحد اصرار پر سیاست پکوان کلاسیس

خواتین و طالبات کے بیحد اصرار پر سیاست پکوان کلاسیس

27 مئی تا 29 مئی صنعاء گارڈن فنکشن ہال چارمینار پر 10 تا 2 بجے دن انعقاد
حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) لڑکیاں اور خواتین جب تک چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود میں نکھار پیدا نہیں کریں گی تو اُس وقت تک اُن کی شخصیت منفرد حیثیت کی حامل نہ ہوسکے گی۔ اس لئے کہ خواتین کی پہچان ذائقہ دار پکوان سے بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خاندان کے افراد ہی نہیں بلکہ ہر کوئی اُنھیں عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھنے لگتا ہے۔ روزنامہ سیاست گیارہویں مرتبہ اس بات کی مساعی میں ہے کہ پکوان کلاسیس کے ذریعہ خواتین و طالبات میں پکوان کے میدان میں ایک خاصہ ہنر پیدا کیا جائے۔ اس لئے خواتین و طالبات کے بیحد اصرار پر پکوان کلاسیس کا آغاز جمعہ 27 مئی سے کیا جارہا ہے اور یہ کلاسیس ہفتہ اور اتوار 28 ، 29 مئی صنعاء گارڈن فنکشن ہال، روبرو بلدیہ دفتر چارمینار میں 10 بجے دن تا 2 بجے دن جاری رہیں گے۔ پکوان کی اِن تربیتی کلاسیس کے لئے سیاست نے اس سال عالمی شہرت یافتہ و ماہر پکوان شیف یونیٹ مہتا (ماسٹر چف انڈیا فیم) کی خدمات حاصل کی ہے جو لذیذ پکوان کے میدان میں اپنا ایک منفرد مقام اور عمیق تجربہ رکھتے ہیں جنھوں نے اسٹار پلس پروگرام ’’مقابلہ پکوان‘‘ میں لذیذ ڈشس تیار کرتے ہوئے انمٹ نقوش چھوڑے۔ اس کے ذریعہ اُنھیں عالمی شہرت بھی حاصل ہوئی۔ سیاست کی جانب سے ہوئے گزشتہ پکوان کلاسیس میں خواتین و طالبات کی بڑی تعداد نے اِن کلاسیس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا تھا۔ پکوان کلاسیس کے اس پروگرام میں ’’فریڈم رائس برآن آئیل‘‘ Freedom Rice Bran Oil نے اسپانسر کیا ہے جبکہ خواتین، دوشیزاؤں اور بچوں کے لئے منفرد لباس گھر ’’کشش “Kashish” اسوسی ایٹ اسپانسر ہے۔ سیاست پکوان کلاسیس میں شرکت کے خواہاں خواتین و طالبات کے لئے رجسٹریشن کا آغاز پیر 23 مئی 11 بجے دن تا 5 بجے شام دفتر روزنامہ سیاست عابڈس پر ہوگا۔ محدود نشستیں رکھی گئی ہیں۔ رجسٹرڈ کئے بغیر خواتین و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں رہے گی۔ رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس مقرر نہیں ہے۔ خواتین و طالبات اپنے نام رجسٹریشن کروانے میں عجلت کریں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9885044519 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT