Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ۔ 11 افراد گرفتار

خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ۔ 11 افراد گرفتار

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) کالج کی لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 11 افراد بشمول 3 کم عمر لڑکوں کو حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر کرائمس سواتی لکڑا نے جو شی ٹیم کی انچارج بھی ہیں، بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر شی ٹیم نے کارروائی کرکے نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔اُنھوں نے بتایا کہ سعیدآباد علاقہ میں ایک خانگی گرلز کالج کے قریب دو کم عمر طالب علموں کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب بائیک ریسنگ کے ذریعہ لڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے۔ اسی طرح یوسف گوڑہ کرشنا کانت پارک میں 7 طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کالج سے غیر حاضر رہتے ہوئے سٹی بجاکر لڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے۔ طلبا کے والدین کو طلب کرکے بعد کونسلنگ کم عمر لڑکوں کو بھیج دیا گیا۔ شی ٹیم نے فون پر خواتین کو ہراساں کرنے والے تین افراد بشمول ایک ایڈوکیٹ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فون پر نازیبا پیام اور مواد بھیج رہے تھے۔ شی ٹیم نے مشرقی گوداوری سے تعلق رکھنے والے کے ویرا وینکٹا ستیہ نارائنا اور انجنیلو کو گرفتار کرلیا جو دو خواتین کو بذریعہ فون مسلسل ہراساں کررہے تھے اور اُن کے موبائیل فون پر عریاں تصاویر بھیج رہے تھے۔ شریمتی سواتی لکڑا نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ اُنھیں کسی بھی قسم کی دشواریاں پیش آنے پر کنٹرول روم 100 یا شی ٹیم کے دفتر واقع ہاکا بھون روبرو کلانجلی کامپلکس ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT