Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان کے خلاف کارروائی

خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان کے خلاف کارروائی

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انہیں ہراساں کرنے کے معاملوں میں ملوث افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت رچہ کنڈہ پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر رچہ کنڈہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سہیل کی مجرمانہ سرگرمیوں کو پیش کیا گیا اور اس کی پرانی سرگرمیوں کے سبب کارروائی کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ سہیل جو سردار پٹیل نگر ملکاجگیری کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے سال 2017 میں فیس بک کے ذریعہ ایک لڑکی سے دوستی کی اور اس کا ناجائز فائدہ اٹھاکر لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے لگا ۔ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اور وہ ایک مرتبہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکا ہے تاہم جیل سے واپسی کے بعد اس نے دوبارہ ہراسانی شروع کردی اور ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی بھی کی ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے کمشنر نے یہ اقدام کیا ۔ سہیل گریجویشن میں زیر تعلیم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT