Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / خواتین پوری دنیا پر چھارہی ہیں :امیتابھ

خواتین پوری دنیا پر چھارہی ہیں :امیتابھ

ممبئی،13دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ خواتین پوری دنیا پر چھارہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کام کرنے والی خواتین کی ستائش کی۔ان کا کہناہے کہ خواتین دنیا پر چھارہی ہیں۔انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا،’’سکون صرف جنگلوں اور آسمان میں ہی نہیں ہے ،بلکہ کام کرنے کی جگہ پر بھی ہے ۔یہ سکون الگ قسم کا ہے ،یہ محنت اور ایمانداری ،مینجمنٹ کی صلاحیت ،بہترین انتظام اور پیشہ ورانہ طورپر مشکل سے مشکل کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ملنے والا سکون ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا،’’اور یہ سب سیٹ پر کام کرنے والی خوتین سے ملتا ہے ۔وہ سبھی کام سے وابستہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دوڑ بھاگ کرتی رہتی ہیں۔ایک وقت تھا جب سیٹ پر خواتین کے نام پر صرف اداکارہ اور اس کی ماں ہوا کرتی تھیں لیکن اب حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے ۔خواتین دنیا پر چھارہی ہیں۔یہ مذاق نہیں ہے ،یہ ایک مکمل حقیقت ہے ،اس میں تھوڑا وقت لگے گا اور وقت دور نہیں ہے ۔”

TOPPOPULARRECENT