Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کا تحفظ اور سلامتی موجودہ ماحول میں ضروری

خواتین کا تحفظ اور سلامتی موجودہ ماحول میں ضروری

خواتین کی بااختیاری پر آئی پی ایس ڈی راجیشوری کا خطاب
حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیمات عنوان شعبہ سماجی عمل اور البیرونی مرکز برائے مطالعات کے زیراہتمام آج سی ایس سی اکیڈیمی مانو میں صنف کی بااختیاری اور حساسیت پر قومی کانفرنس اور ورکشاپ منعقد ہوا۔ مسٹر اینڈریو فلیمنگ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر حیدرآباد نے صدارت کی اور اپنے صدارتی خطبہ میں خواتین کے مسائل پر ایک بین الاقوامی قانون بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلہ میں عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ بھی ناگزیر ہے۔ دلمیا راجیشوری (آئی پی ایس) نے کہاکہ خواتین کا تحفظ اور سلامتی موجودہ ماحول میں ضروری ہے۔ ایک صحتمند اور بااختیار سماج کی تشکیل، سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ نے خیرمقدم کیا۔ جناب توفیق اور جناب شانتی کمار کی تیار کردہ دو ڈاکومنٹری پیش کئے گئے۔ پروفیسر عامر اللہ خان نے کانفرنس سے واقف کروایا۔ خواتین کا بااختیاری کے موضوع پر منعقدہ پہلے سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے مسرز کلپنا نے کہاکہ خواتین میں قائدانہ خصوصیات پیدا کرنا چاہئے۔ محترمہ چائیر اایڈکر اسوسی ایٹ پروفیسر (ممبئی) نے کہاکہ صنفی ناانصافی کے باعث کئی سماجی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ محترمہ سوماو ارویا اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا۔ اس سیشن کی صدارت ڈاکٹر ایم اے سکندر رجسٹرار یونیورسٹی نے کی۔ جناب اسرار عالم نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT