Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری: نرسمہاریڈی

خواتین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری: نرسمہاریڈی

حیدرآباد ۔ 20 ؍ نومبر (سیاست نیوز) وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ مسٹر این نرسمہاریڈی نے کہا کہ خواتین کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی ذمہ داری کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کئی ایک اقدامات کر رہی ہے ۔ بالخصوص شی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے خواتین کا ہر لحاظ سے تحفظ کرنے کے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے آج یہاں شہر میں ایک فٹنس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنای اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ریاست بالخصوص گریٹر حیدرآباد سٹی میں زائد از 100 شی ٹیمیں قائم کی گئی جن کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے ۔ لہذا ان شی ٹیموں کی تعداد  میں مزید اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے اپنی جسمانی صحت پر اولین ترجیح دینے کے لئے جسمانی ورزش کواپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مسٹر این نرسمہاریڈی نے ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ حالات انتہائی پرامن ہیں ۔ تاہم  اس کے باوجود حکومت اور پولیس امن و ضبط کی برقراری میں ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ بلکہ کسی شرپسند عناصر کی جانب سے امن و ضبط کے حالات کو بگاڑنے کی کسی بھی کوششوں پر سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT