Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / خواتین کا تحفظ مرکزی مسئلہ: کرن بیدی

خواتین کا تحفظ مرکزی مسئلہ: کرن بیدی

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شمولیت کے ایک دن بعد سابق آئی پی ایس عہدہ دار کرن بیدی نے آج کہا کہ ریاست دہلی کے لئے مکمل ریاست کا درجہ مرکزی موضوع نہیں ہے۔ انھوں نے پرزور انداز میں کہا کہ خواتین کا تحفظ اور شہر کی صفائی اس سے زیادہ ضروری ہے۔ دہلی کے لئے ان کی ترجیحات دریافت کرنے پر انھوں نے کہا کہ اولین ترجیح یہ ہے کہ عام

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شمولیت کے ایک دن بعد سابق آئی پی ایس عہدہ دار کرن بیدی نے آج کہا کہ ریاست دہلی کے لئے مکمل ریاست کا درجہ مرکزی موضوع نہیں ہے۔ انھوں نے پرزور انداز میں کہا کہ خواتین کا تحفظ اور شہر کی صفائی اس سے زیادہ ضروری ہے۔ دہلی کے لئے ان کی ترجیحات دریافت کرنے پر انھوں نے کہا کہ اولین ترجیح یہ ہے کہ عام آدمی سڑک پر نہ سونے پائے، بلکہ اسے ایک پناہ گاہ میسر ہو۔ انھوں نے کہا کہ سیاست داں، پولیس ملازمین، استغاثہ، قید خانہ کا عملہ اور صحافی ان سب کو نئی دہلی میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔ قبل ازیں دہلی کی بی جے پی شاخ نے ان کا خیرمقدم کیا اور پارٹی کے ریاستی دفتر پر انھوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں جرائم کے انسداد کے لئے شہری دفاعی رضاکار سڑکوں پر تعینات کئے جانے چاہئے۔ اس کے لئے چیف منسٹر کے دفتر سے راست بجٹ جاری کیا جانا چاہئے۔

ہریانہ اور راجستھان کے گورنروں کو اضافی چارج
نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ہریانہ کے گورنر کو پنجاب کا اور راجستھان کو گورنر کو ہماچل پردیش کا تاحکم ثانی اضافی چارج عطا کیا۔ صدر جمہوریہ نے گورنر ہریانہ کپتان سنگھ کو پنجاب کے گورنر اور راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کو ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے بھی فرائض ادا کرنے کا حکم دیا۔

TOPPOPULARRECENT