Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کا حجامہ کیمپ

خواتین کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے ایک روزہ حجامہ کیمپ 25 مارچ کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ میں صبح 9تا 3 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسی خواتین جو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 ۔ 9550287583 پر صبح 10 سے 4 بجے کے درمیان رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT