Tuesday , November 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / خواتین کا زیورات سے لگاؤ

خواتین کا زیورات سے لگاؤ

خواتین کو اپنے آپ کو زیور سے آراستہ کرنا بے حد پسند ہے ۔ یہ سوچ خواتین کو ورثے میں ملی ہے ۔ خواتین زیورات کے بغیر نہیں رہ سکتیں ، قیمتی پتھر اور سونے سے بنے زیورات خواتین
میں بہت مقبول ہیں ۔ خواتین کی ایک عام رائے ہے
کہ وہ سونے کے بغیر اپنے آپ کو نامکمل تصور کرتی ہے ۔

مہنگائی نے تو اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ ہر شخص مہنگائی کی اس تلوار سے زخمی نظر آتا ہے ۔ مرد حضرات سارا دن کام میں مصروف رہتے ہیں اور ایک  ایک روپیہ بچاتے ہیں ۔ اس کے برعکس عورتیں اس بچت کو اپنے حق کا نام دے کر زیورات کی خوب خریداری کرتی ہے ۔ عورتیں زیور کو استعمال کرنے میں بہت سنجیدگی سے کام لیتی ہے ۔ سونا کسی کو بھی لالچی بناسکتا ہے اور انسان کو اس چمکنے والی چیز سے بے حد لگاؤ ہوتا ہے ۔ آج کل نئے نئے ڈیزائن اور اس میں رنگ برنگے نگینے زیورات کو اور خوبصورت اور دلکش بنادیتے ہیں ۔ مصنوعی سونے جیسے زیورات آج کل عورتوں میں بہت مقبول ہے قیمت میں کم ہونے کی یہ خوبی ان زیورات کو اور اہمیت دیتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT