Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / خواتین کا غیر محرم سے چوڑیاں پہننا شریعت میں ’’ حرام‘‘ ہے:دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ

خواتین کا غیر محرم سے چوڑیاں پہننا شریعت میں ’’ حرام‘‘ ہے:دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ

مظفرنگر: دارالعلوم دیو بند نے آج غیر محرم سے چوڑیاں پہننے کے تعلق سے ایک فتوی جاری کیا۔ٹائمس آف انڈیامیں شائع شدہ نیوز کے مطابق دیو بند علاقہ کے ایک ساکن نے دارالعلوم سے ایک فتوی حاصل کیا۔

جس میں انھوں نے سوال کیا کہ ’’ کیا کسی مسلم خاتون کو اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی غیر محرم سے چوڑیاں پہنے؟‘‘ اس کے جواب میں دارلعلوم نے فتوی دیاکہ مسلم عورت کا کسی غیر محرم سے چوڑیاں پہننا شریعت میں ’’ حرام ‘‘ ہے۔

کئی اہل علم کی جانب سے اس فتوی کاخیر مقدم کیا گیا۔مفتی طارق قاسمی نے اس فتوی کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ کوئی مسلمان عورت کسی غیر محرم سے چوڑیاں نہیں پہن سکتی ۔

TOPPOPULARRECENT