Friday , December 15 2017
Home / دنیا / خواتین کا کار چلانا اقتصادی اصلاحات کا حصہ : پرنس خالد

خواتین کا کار چلانا اقتصادی اصلاحات کا حصہ : پرنس خالد

واشنگٹن۔ 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر پرنس خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کے ملک میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کا اعلان اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے ۔ خالد بن سلمان نے کل صحافیوں سے کہا کہ اس اعلان کے بعد خواتین کو کار چلانے کی اجازت ہوگی ۔ یہ فیصلہ صرف ایک اہم سماجی تبدیلی نہیں بلکہ ملک کی اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے ۔شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری قیادت سمجھتا ہے کہ معاشرہ اس کیلئے تیار ہے۔سعودی عرب کے حکمران سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملک میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ شاہی حکم میں وزارتی سطح کی کمیٹی تشکیل کرنے لے لئے کہا گیا ہے جو 30 دن کے اندر تجویز پیش کرے گی اور جون 2018 تک اس حکم کو پاس کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں خواتین کی ڈرائیونگ ممنوع ہے ۔ خواتین کو اس کا حق دلانے کیلئے کئی سال تک مہم چلائی گئی، بہت سی خواتین کو اس پابندی کو توڑنے کیلئے سزا بھی دی گئی ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم بتایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT