Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / خواتین کوٹہ 33 سے 50 فیصد کرنے کی تجویز

خواتین کوٹہ 33 سے 50 فیصد کرنے کی تجویز

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت پیشرفت میں حکومت نے آج کہا کہ وہ پنچایت انتخابات میں خواتین کیلئے تحفظات 33 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ حکومت نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس سلسلہ میں دستوری ترمیم کی حمایت کرینگی جب اسے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔ دو روزہ قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ خواتین کیلئے جو وارڈز محفوظ ہوتے ہیں انہیں دو معیادوں کیلئے محفوظ کرنے کی بھی تجویز ہے تاکہ وہ یہاں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ کرسکیں۔ فی الحال جو تحفظاتی قانون ہے اس کے تحت کسی وارڈ کو خاتون امیدواروں کیئے صرف ایک معیاد کیلئے محفوظ کیا گیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت یہ منصوبہ رکھتی ہے کہ پنچایت انتخابات میں خواتین کے تحفظات اور کوٹہ کی شرح کو 33 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا جائے ۔ اس سلسلہ میں ہم بجٹ اجلاس میں یہ تجاویز پیش کرسکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس سے نہ صرف خواتین کو با اختیار بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے دیہی علاقوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT