Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین کو آن لائن ہراسانی ٹی آر ایس کارپوریٹر کا بیٹا گرفتار

خواتین کو آن لائن ہراسانی ٹی آر ایس کارپوریٹر کا بیٹا گرفتار

حیدرآباد۔/20ستمبر، ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے ایک کارپوریٹر کے بیٹے کو ماضی میں اپنے اسکول کی ہم جماعت رہی تین خواتین سے سوشیل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کے الزام کے تحت آج گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملکاجگری کے ٹی آر ایس کارپوریٹر جگدیش گوڑ کے بیٹے 22سالہ ابھیشک گوڑ کو ( لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کے انسداد کیلئے تشکیل شدہ ) شی ٹیم نے گرفتار کیا۔ ان تین خواتین نے جن تمام کی عمر 22سال ہے اور وہ پوسٹ گریجویشن کی طالبات ہیں ملزم گوڑ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس شی ٹیمس ڈی کویتا نے کہا کہ ’’ ہمیں تین خواتین سے شکایات موصول ہوئی تھیں جنہوں نے کہا تھا کہ انھیں کسی نامعلوم شخص سے ان کے موبائیل فون نمبرس پر مسیج موصول ہورہے ہیں اور وہ ( شخص ) بات چیت کیلئے اصرار کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT