Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو بااختیاربنانے تلنگانہ اور اے پی میں بڑے پیمانہ پر یوم خواتین کا انعقاد

خواتین کو بااختیاربنانے تلنگانہ اور اے پی میں بڑے پیمانہ پر یوم خواتین کا انعقاد

حیدرآباد 8مارچ (یواین آئی)خواتین کو بااختیاربنانے ، انہیں سماج میں اونچا اٹھانے اور انہیں ان کا مستحق مقام عطا کرنے کے نعروں اور احساسات کے ساتھ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بڑے پیمانہ پر بین الاقوامی یوم خواتین منایا گیا ۔ بین الا قوامی یوم خواتین مہم کا موضوع ” تبدیلی کیلئے دلیر بنئے ” دیا گیا تھا تاکہ خواتین کی سلامتی کو فروغ دیا جاسکے ۔ مختلف پروگراموں کے اہتمام کے ذریعہ اس سماج میں خواتین کی اہمیت اور ان کووقار عطا کرنے کا عزم کیا گیا۔سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس دن کی اہمیت کو اجاگرکیا اور خواتین کے حقوق پر بھی روشنی ڈالی۔شہر حیدرآباد میں آج کے دن کے موقع پر ایک خاص بات یہ دیکھنے میں آئی کہ مردوں نے بھی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کا عزم کیا اور خواتین کے تئیں سماج میں امتیاز کے خاتمہ پر زور دیا۔شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر میں کامنینی اسپتال سے ایل بی نگر تک ریلی نکالی گئی ۔

گھر گھر تلاشی مہم کے دوران خاتون پولیس افسر نے کیک کاٹ کر یوم خواتین منایا
حیدرآباد 8مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے سکندرآباد کے تکارم پولیس اسٹیشن کے حدود کے اڈہ گٹہ انجیا نگر میں پولیس نے کل رات دیر گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔ نارتھ زون کی ڈی سی پی سومتی کی نگرانی میں یہ مہم چلائی گئی جس میں 490 مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ نامناسب دستاویزات پر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ یوم خواتین کے موقع پر سکندرآباد اڈہ گٹہ میں مقامی خواتین کے ساتھ مل کر ڈی سی پی سومتی نے کیک کاٹا اور خواتین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اپنی ماؤں،بہنوں کی عزت کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں اسی طرح سماج میں دیگر خواتین کا احترام ک

TOPPOPULARRECENT