Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو تحفظ کیلئے قوانین سے واقفیت ضروری

خواتین کو تحفظ کیلئے قوانین سے واقفیت ضروری

کریم نگر میں شعور بیداری پروگرام سے تریپورااناوینکٹ رتنم کا خطاب
کریم نگر ۔ 12فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین کو تحفظ کیلئے خواتین سے واقفیت رکھنا ضروری ہے ۔ ریاستی ویمن کمیشن چیرپرسن ترپورانا وینکٹ رتنم نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ضلع پریشد میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ سوشل ایکشن اراکین کو دو روزہ خواتین کے تحفظ کے قوانین پر بیداری و تربیتی پروگرام میں انہوں نے شرکت کر کے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں انسانوں کے انداز فکر میں تبدیلی اور لڑکی اور لڑکے کو الگ الگ انداز سے دیکھنے کے طریقہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔  ماں باپ کے تربیت سے سماج میں بچوں کو کس طرح سے پیش آ:یں جیسی تربیت لازمی ہے ۔ بچپن سے ان کو دی جانے والی آزادی ان کو دیتے ہوئے ان کی صحیح تربیت دینے کی ذمہ داری ان پر ہے ۔ سال 2011-12ء تک خواتین صرف گھر اور پکوان کے کام تک محدود تھیں بلکہ ان کی اقتصادی ترقی کیلئے بہت حد تک سعی کی گئی ۔ آئے دنوں میں خواتین پر ہورہے  مظالم ‘ جنسی ہراسانی کے خلاف کرنی کی ضرورت ہے ۔ خواتین کی اقتصادی ترقی ہونے پر ہی سماجی و سیاسی ترقی ممکن ہے ۔ آج مقامی اداروں میں 50% تحفظات حاصل کر کے 50% خواتین عوامی نمائندوں کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ اسکے باوجود بھی کئی مقامات پر خواتین کے بجائے ان کے شوہر اقتدار اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں ۔ اس سوچ میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ اگر اقتدار خواتین کے ہاتھوں میں ہو تو ان کے مسائل کی تب ہی یکسوئی ہوگی ۔ کئی ایک خواتین ہونے کے باوجود بھی بچپن کی شادیاں ‘ جوگنی وغیرہ اب بھی سامنے آرہے ہیں ۔ سماج میں تبدیلی کیلئے خواتین میں بڑے پیمانے پر شعور اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے عمل آوری کئے جارہے قوانین پر مکمل بیداری اُجاگر کرنے کیلئے خواتین کی انجمنیں‘ سماجی خدمات کی انجمنیں ‘ سعی کریں ۔ اس پروگرام میں شرکت کئے ضلع ایس پی جونیل ڈیوس نے کہا کہ سوشل ایکشن کمیٹی متاثرین و قانونی خدمات کے درمیان ایک پُل کے مانند ہیں ۔ قانون پر واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اسٹیشن جانے کیلئے خوفزدہ ہوکر درمیانی افراد پر بھروسہ کر کے متاثرین دوسری مرتبہ دھوکہ کھارہے ہیں ۔ آن لائن دھوکہ دہی ‘ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوان لڑکیاں دھوکہ کا شکار ہورہے ہیں ۔ کوئی بھی ریسیڈنشیل اسکول میں کوئی ناگہانی صورتحال پیش آنے پر کس طرح سے اسے مقابلہ کریں ‘ اس کیلئے قوانین پر واقفیت ہو ۔ پروگرام میں ڈاکیومنٹری کے ذریعہ کمیٹی اراکین خواتین کا تحفظ پر بیداری پیدا کریں ۔ اس پروگرام میں CDS اوریجنل جسے ڈی کرشنا جیوتی ‘ پی ڈی ڈی آر ڈی اے ارونا شری ‘ ICDS PD موہن ریڈی ‘ پی ڈی دیویندر ‘  APD, DRDA رمیش کمار ‘ ہائیکورٹ کے وکلاء وجیتا ‘ سنجو شاہ ‘ ڈسٹرکٹ سوشل ایکشن کمیٹی اراکین و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT