Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو خود مختار بنانے ونپرتی ڈیکلریشن کا خیر مقدم

خواتین کو خود مختار بنانے ونپرتی ڈیکلریشن کا خیر مقدم

ٹی آر ایس حکومت میں خواتین پر مظالم ، صدر تلنگانہ پی سی سی مہیلا این شاردا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ مہیلا کانگریس کمیٹی این شاردا نے خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ’ ونپرتی ڈیکلریشن ‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں خواتین پر مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این شارادا نے کہا کہ تلنگانہ میں آبادی کا نصف فیصد حصہ ہونے والی خواتین کو یکسر نظر انداز کردیا گیا یہاں تک کہ کابینہ میں بھی ایک خاتون کو شامل نہ کرتے ہوئے خواتین کی توہین کی گئی ہے ۔ وعدوں کو عملی جامہ پہنانے والی کانگریس واحد پارٹی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں خواتین سے مکمل انصاف کیا گیا ۔ ان کی معیشت کو مستحکم کرتے ہوئے خود مختار بنایا گیا ہے ۔ سیلف ہیلپ گروپ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اندرا کرانتی اسکیم کے تحت 25 پیسے سود پر قرض فراہم کیا گیا ۔ ہر خاتون کے پاس کم از کم ایک لاکھ روپئے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں معاشی طور پر مستحکم کیا گیا ۔ کانگریس کے دور حکومت میں خواتین کی ترقی و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ۔ جب سے ریاست میں ٹی آر ایس برسر اقتدار آئی ہے تب سے خواتین کی ترقی تھم گئی ۔ فلاح و بہبود کو فراموش کردیا گیا ۔ کانگریس پارٹی نے ’ ونپرتی ڈیکلریشن ‘ سے خواتین میں ایک نئی امید جگائی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے کانگریس کے اقتدار سنبھالنے پر خواتین کو بلا سودی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ سرف کے تحت کنٹراکٹ پر کام کرنے والی خواتین کی خدمات کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈاکرا بھون کی تعمیرات کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ہلدی ، مرچ کی فصلوں کو اقل ترین قیمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ این شاردا نے ریاست میں اچانک خواتین پر مظالم میں اضافہ ہوجانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب تک خواتین کی ایوانوں میں نمائندگی نہیں بڑے گی ان پر مظالم میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ انہوں نے خواتین کو 33 فیصد تحفظات کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی اس کی بھر پور تائید کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی خواتین کو 30 فیصد نشستیں مختص کرنے کے حق میں ہے ۔ ریاست میں کامیاب ہونے والی خواتین کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹکٹ دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT