Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کو رہزنی کا شکار بنانے والا سارق گرفتار

خواتین کو رہزنی کا شکار بنانے والا سارق گرفتار

سی سی کیمروں سے فوٹیج کا حصول، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) راہ چلتی خاتون کو نشانہ بنانے والے عادی رہزن کو ٹاسک فورس پولیس نے اندرون چوبیس گھنٹے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 اپریل کو ملک پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون کو موٹر سائیکل پر سوار رہزن نے اس کے گلے سے منگل سوتر اُڑا لیا تھا۔ ملک پیٹ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزن کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران ٹاسک فورس پولیس نے ایرہ کنٹہ، شاہین نگر کے ساکن 28 سالہ محمد امیر عرف پرنس کے رہزنی میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا اور اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی چین اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ امیر عرف پرنس ایک عادی رہزن ہے اور وہ سال 2009ء سے حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جس کے نتیجہ میں اس پر 2015 ء میں پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے طویل عرصہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور یکم اپریل کی شب اس نے چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں ہیرو ہونڈا شائن بائیک کا سرقہ کیا اور اس بائیک کی مدد سے اس نے 3 اپریل کو ملک پیٹ علاقہ میں راہ چلتی خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے سے منگل سوتر اڑا لیا تھا۔ ٹاسک فورس نے گرفتار عادی رہزن کو ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT