Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کو مرد فراہم کرنے کے بہانے ٹھگنے والی خاتون گرفتار

خواتین کو مرد فراہم کرنے کے بہانے ٹھگنے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) خواتین کو مرد فراہم کرنے (میل اسکوارٹ) کا دعویٰ کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو ٹھگنے والی دھوکے باز خاتون کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ فرحین ناز ساکن اورنیٹ ہوم نور خاں بازار 2010 ء سے مشہور انگلش اخبارات میں اشتہار شائع کرواتے ہوئے اپنا موبائیل فون نمبر بھی فراہم کرتی ہے ۔ کئی نوجوان اس اشتہار سے راغب ہوکر اس سے فون پر رابطہ قائم کرنے پر نوجوانوں کو فرحین ناز بطور رجسٹریشن فیس 5 تا 7 ہزار روپئے وصول کرتے ہوئے اپنا بینک کھاتے کا نمبر دیا کرتی تھی ۔ اسی طرح دھوکے باز خاتون نے کئی مرتبہ انگلش اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے جس کے ذریعہ کئی بیروزگار نوجوانوں کو میل اسکوارٹ کے بہانے دھوکہ دیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فرحین ناز نے 2010 ء سے اب تک 3.5 لاکھ کی دھوکہ دہی کی ہے اور نوجوانوں کو اپنا موبائیل فون نمبر فراہم کرتے ہوئے رقم کی وصولی کے بعد فون نمبر تبدیل کردیا کرتی تھی ۔ سی سی ایس کی قائم کردہ مارکٹنگ انٹلیجنس ونگ جو مشتبہ اشتہارات پر نظر رکھتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث افراد کی گرفتاری میں اہم رول ادا کررہی ہے نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس سائبر کرائمس ڈاکٹر بی انورادھا نے بتایا کہ ٹکنیکل ٹیم نے اس خاتون کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT