Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / خواتین کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ہزار روپئے

خواتین کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ہزار روپئے

نئی دہلی۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے میٹرنٹی بینیفٹ اسکیم کے تحت خواتین کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ہزار روپئے کی ادائیگی کو ملک بھر میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرتوانائی پیوش گوئل نے بتایا کہ اس اسکیم کو سارے ملک میں نافذ کیا جائے جس کا مقصد خواتین میں زچگی کے بعد تغذیہ کی کمی دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بچے کے حمل کے وقت سے لیکر پیدائش تک تین اقساط میں یہ رقم ادا کی جائے گی تاکہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آرام مل سکے اور بہترین غذا کا انتظام یقینی ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT