Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / خواتین کو ہتھیاروں کے لائسنس کی عاجلانہ اجرائی پر زور

خواتین کو ہتھیاروں کے لائسنس کی عاجلانہ اجرائی پر زور

بھوپال ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی وزیر بہبود خواتین و اطفال ارچنا چٹنیس نے آج کہاکہ انہوں نے ریاستی محکمہ داخلہ سے اہل خواتین اور لڑکیوں کو ہتھیاروں کے لائسنس ترجیحی اساس پر جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ حال ہی میں ریاستی محکمہ داخلہ سے نمائندگی کرچکی ہیں کہ قواعد کے مطابق جو کوئی لڑکیاں اور خواتین ہتھیار رکھنے کے اہل ہیں،انہیں عاجلانہ طور پر لائسنس جاری کردیئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیاں اور خواتین شاذونادر اس طرح کے لائسنس کیلئے درخواست دیتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آج کل خواتین کیلئے نوکریوں کے مواقع بڑھ گئے ہیں اور اس کے ساتھ ان کیلئے چیلنجوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اس لئے انہیں ان کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT