Monday , February 19 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کے پرجا دربار میں متاثرین کی شکایت پر کارروائی
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں اور کمشنریٹ کے شہریوں میں ان اقدامات سے کافی اطمینان پایا جاتا ہے ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں میرپیٹ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو ایک شادی شدہ اور غیر شدی شدہ خاتون کو ہراساں کررہے تھے ۔ کمشنر کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ سندیپ کمار ساکن دولت آباد وقارآباد اور 26 سالہ جی مہیش ساکن ونپرتی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق الماس گوڑہ علاقہ کی ساکن ایک 27 سالہ خاتون نے کمشنر کے پرجا دربار سے رجوع ہوکر اپنی درد بھری داستان منائی اس نے شکایت کی تھی کہ ایک شخص اسے کافی ہراساں کررہا ہے اور اذیت پہونچارہا ہے ۔ جس کے سبب اس کی شادی شدہ زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ اس شکایت کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے پولیس نے سندیپ کمار کو گرفتار کرلیا ۔ شکایت گذار خاتون اور سندیپ ایک ہی گاؤں کے ہونے کے سبب دونوں میں جان پہچان تھی ۔ سال 2003 ء سے ان کی جان پہچان تھی اور سال 2010 ء میں لڑکی کی شادی ہوگئی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ الماس گوڑہ علاقہ میں رہنے لگی ۔ سندیپ کمار نے سال 2008 ء میں آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی جس نے تین سال بعد ملازمت چھوڑدی اور اپنے گاؤں منتقل ہوکر زراعت کرنے لگا ۔ پرانی جان پہچان ہونے کے سبب اس نے خاتون اور اس کے شوہر کے میل ، فیس بک ، آئی ڈی حاصل کرلی اور آئی ڈی تبدیل کرتے ہوئے میل کو استعمال کرنے لگا ۔ اس دوران اس نے خاتون کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو اس کی تصاویر روانہ کرتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 26 سالہ مہیش کو گرفتار کرلیا ۔سال 2009 ء میں مہیش کی شادی ہوئی تھی ۔ لیکن شکایت گزار لڑکی کی شادی تاحال نہیں ہوئی تھی ۔ مہیش لڑکی کو فون پر طرح طرح سے پریشان کررہا تھا اور قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے اسے پریشان کررہا تھا جس سے تنگ آکر لڑکی نے اپنا نمبر ہی بدل دیا ۔ باوجود اس کے لڑکی کے گھر والوں کو فون کرتے ہوئے پریشان کررہا تھا ۔ پولیس نے اس شخص کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT