Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو ہنر مند بننے کے جذبہ کی ستائش

خواتین کو ہنر مند بننے کے جذبہ کی ستائش

میدک ۔ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مصباح العلوم ( اردو ماڈل اسکول ) میں قائم کردہ الحاج غلام صمدانی میموریل ٹیلرنگ سنٹر کے پہلے بیاچ کی تکمیل کے بعد اسنادات کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی ، جناب ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ سکریٹری ریاستی ٹی آر ایس اور صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے شرکت کی ۔ صدر اردو ماڈل اسکول کمیٹی جناب محمد جعفر کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب کی کارروائی جناب ایم اے معید ماجد نائب صدر کمیٹی نے چلائی ۔ معتمد کمیٹی جانب سید فخرالدین موظف اسسٹنٹ ٹریژی آفسر نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا ۔ جلسہ کا افتتاح صدر مدرس اردو ماڈل اسکول جناب عبدالحفیظ کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ مہمان خصوصی جناب دیویندر ریڈی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر محمد فاضل کے جذبہ خیر خواہی کی ستائش کی جنہوں نے پہلے بیاچ کی تکمیل کرنے والی دو بے سہار اور بیوہ خواتین میں اپنی جانب سے سلائی مشین فراہم کئے ۔ جناب دیویندر ریڈی نے اس موضع پر غریب بیوہ خاتون فرحانہ بیگم کو ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت مکان الاٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کیلئے انہوں نے یہاں موجود صدرنشین مسٹر اے ملکارجن گوڑ کو ہدایت دی ۔ علاوہ ازیںجناب دیویندر ریڈی نے غلام صمدانی میموریل ٹیلرنگ سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو میدک کے بینکس سے سلائی مشینوں کی خریدی کیلئے قرضہ جات کی اجرائی کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے ٹیلرنگ سنٹر میں مسلم خواتین کے علاوہ دیگر مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں و خواتین کو بھی ہنر مند بنانے کے جذبہ کی خوب ستائش کی ۔ نائب صدر کمیٹی جناب ایم اے معید ماجد نے کہا کہ اردو ماڈل اسکول میں ٹیلرنگ سنٹر کے علاوہ مسلم خواتین کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کلاسس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی خواتین کو چاہئے کہ اس زرین موقعسے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر ماڈل اسکول کمیٹی کے دیگر عہدیدار مسرز ایم اے مجیب ، میر اصغر علی ، محمد مجید الدین مجیب ، ایم اے راشد ، محمد حمید الدین قمر ، محمد واجد ، محمد فاضل اور ایم اے وہاب ، محمد عارف حسین ، سید سعادت علی ذکی ، شیخ یحیی صابر کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین صدر ٹاؤن مسٹر ایم گنگادھر ، صدر ٹاؤن اقلیتی سیل مسٹر محمد فاضل غوث قریشی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT