Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو 10بجے شب کے بعد دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دینے پر غور

خواتین کو 10بجے شب کے بعد دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دینے پر غور

حیدرآباد /6 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ حکومت خواتین ملازمین کو ریٹیل انڈسٹری میں رات 10 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ریاست کی نئی ریٹیل پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی چیف سکریٹری راجیش شرما نے کہا کہ خواتین کو تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کے بعد رات 10 بجے سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اجلاس میں بلدی نظم و نسق ، انڈسٹریز ، لیبر اور محکمہ داخلہ کے عہدیدار شریک تھے ۔ راجیو شرما نے مزید بتایا کہ حکومت کی نئی پالیسی کا مسودہ تیاری کے مرحلہ میں ہے ۔ اس سے روزگار پیدا کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے اور بنیادی سطح پر چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق ایم جی گوپال ، پرنسپلس سکریٹریز اجئے مشراء اور راجیو ترویدی کے علاوہ دیگر عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT