Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / خواتین کیساتھ بدتمیزی پر دو ہندوستانیوں کو سزاء کا امکان

خواتین کیساتھ بدتمیزی پر دو ہندوستانیوں کو سزاء کا امکان

سنگاپور۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی شہریوں کو عدالت نے خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنے اور انکا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کا قصوروار ٹھہرایا ہے جس کیلئے انہیں دو سال کی سزائے قید یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ 30 سالہ دریالا بلوندر سنگھ نے ایک شراب خانے میں ایک 37 سالہ خاتون سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ 29 جنوری 2017ء کو رونما ہوا جبکہ 31 سالہ جگجیت سنگھ نے 24 سالہ اور 41 سالہ دو خواتین کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال ان معاملات کی تفصیلی سماعت اور سزاء کی تجویز عدالت میں آئندہ ماہ کی جائیگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT