Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سہ روزہ ورکشاپ

خواتین کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سہ روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 7 مئی (راست) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی برائے خواتین کے زیراہتمام سہ روزہ ورکشاپ بعنوان ’’اسلامی قوانین‘‘ 10 تا 12 مئی صبح 9.30 سے شام 4.30 بمقام مسجد عالیہ گن فاونڈری زیرسرپرستی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری و کنوینر منعقد ہورہا ہے۔ مہمان خصوصی سابق جسٹس شاہ محمد قادری سپریم کورٹ انڈیا ہوں گے۔ ان کے علاوہ افتتاحی اجلاس میں مولانا محمد جعفر پاشاہ ناظم دارالقضاء پنجہ شاہ، جناب رحیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد، جناب ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت، مفتی سید صادق محی الدین فہیم نظامی مخاطب کریں گے۔ محترمہ ثمینہ سبحانی صدر مسلم ویمنس انٹلیکچویل فورم خطبہ استقبالیہ دیں گی۔ ’’نفقہ زوجیت و اقاریب‘‘ ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ ’’قانون ہبہ‘‘ پر لکچرس دیں گے۔ ایڈوکیٹ جلسہ سلطانہ یٰسین ’’وراثت میں خواتین کا حصہ‘‘۔ مولانا محمد اعظم ندوی ’’مطلقہ کے حقوق‘‘ مفتی عباد الرحمن ’’ولایت و حضانت‘‘ پروفیسر احمداللہ سابقہ صدر شعبہ قانون عثمانیہ یونیورسٹی ’’قانون وقف‘‘ پر مخاطب کریں گے۔ ذکیہ کوثر صدر معلمہ جامعہ ریاض البنات ’’قانون متنبہ‘‘ ۔ ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ ’’قانون وصیت‘‘ مولانا سعود عالم قاسمی ’’قانون فتح و تفریق‘‘ پر محاضرہ دیں گے۔ ڈاکٹر راشد نسیم ندوی ’’قرآن شریعت اسلامی کا بنیادی ماخذ‘‘ پروفیسر سید جہانگیر ’’سنت شریعت اسلامی کا دوسرا ماخذ‘‘ مولانا تنظیم عالم ’’آثار صحابہ‘‘۔ مفتی شاہد علی ’’اجماع امت‘‘ پر مفتی عباد الرحمن ’’قیاس‘‘ اور مفتی عرفان ’’تعارف فقہ‘‘ پر لکچرس دیں گے۔ اس موقع پر “Family Laws In Islam”” کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی رسم اجراء جسٹس شاہ محمد قادری کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ کنوینر پروگرام ڈاکٹر سیدہ لطیف النساء نے خواتین و طالبات سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT