Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کیلئے خواتین کے ہاتھوں سے

خواتین کیلئے خواتین کے ہاتھوں سے

حیدرآباد ۔ 25 جولائی (پریس نوٹ) یونائیٹیڈ مہندی اینڈ ڈیزائنرالائنس (یو ایم ڈی اے) خواتین کے کاز کیلئے کام کرنے والی ایک غیرمنافع بخش اور رضاکارانہ تنظیم ہے۔ الائنس کا مشن خواتین میں تجارتی صلاحیت کو ابھارنا ہے تاکہ وہ معاشی اور سماجی طور پر خودمکتفی بن سکیں۔ الائنس کی جانب سے اس مقصد کے لئے خواتین میں آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے، تربیت اور تعلیم، شخصیت سازی پر توجہ کے علاوہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ الائنس اس مشن کے حصہ کے طور پر دو روزہ رمضان میلہ کا انہیں مہندی ڈیزائننگ اور بیوٹیشن خدمات فراہم کرنے کی غرض 27 جولائی شام 4 بجے تا 10 بجے شب 28 جولائی کو 4 بجے شام تا 12 بجے شب ڈائمنڈ جوبلی ہائی اسکول، گراونڈ فلور چراغ علی لین، عابڈس حیدرآباد پر اہتمام کیا جارہا ہے۔ مہندی ڈیزائنرس اور کئی بیوٹی تھراپسٹ جو پیشہ ورانہ ماہر ہوں گے، ایک ہی مقام پر دستیاب رہیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700128467 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT