Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کیلئے سہولت 100 کو شی سے مربوط کردیا گیا

خواتین کیلئے سہولت 100 کو شی سے مربوط کردیا گیا

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 27 افراد گرفتار ، پروفیسر بھی شامل

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 27 افراد گرفتار ، پروفیسر بھی شامل
حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ایک اور اقدام کرتے ہوئے ڈائل 100 سے خواتین کی شکایتوں کو جوڑ دیا ہے ۔ اب 100 پر خواتین ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کی شکایتیں کرسکتی ہیں ۔ ان شکایتوں کو 100 سے شی ٹیم کو جوڑ دیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگیری ، محترمہ راما راجیشوری نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات سے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انہیں ہراساں و پریشان کرنے والے 27 افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شی ٹیموں کو دی گئی خصوصی تربیت کے بعد گذشتہ 5 روز کے اسپیشل ڈرائیو میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پیر سے جمعہ تک کی گئی کارروائی میں ان 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جن میں ہر عمر کا فرد شامل ہے ۔ ان میں پڑوسی ریاستوں کے وہ افراد بھی ہیں جو خواتین کے خلاف قابل اعتراض فقرے کستے ہوئے شی ٹیم کے ہاتھ لگے ۔ انہوں نے بتایا کہ شی ٹیم کی جانب سے گرفتار افراد میں ایک کالج کا پروفیسر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شی ٹیم کی جانب سے فیس بک جو پیج شروع کیا گیا تھا ۔ اس کا بہترین ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔ لڑکیاں اور خواتین اپنا نام ظاہر کئے بغیر ان باکس میں شکایت دے رہے ہیں ۔ اگر کوئی خاتون شکایت تحریری کرنے تیار ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ باوجود اسکے شی ٹیم ازخود کارروائی کرتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شی ٹیم کو مزید وسعت دیتے ہوئے اس کے کام میں مزید بہتری پیدا کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT