Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

خواتین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

کریم نگر 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین پر ہورہے حملوں کے انسداد کے لئے ضلع محکمہ پولیس تمام تر حفاظتی انتظامات کررہی ہے۔ ضلع ایس پی زونیل ڈیوس نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری ہر ایک پر عائد ہوتی ہے۔ خواتین و طالبات، لڑکیوں کے حفاظتی اُمور پر مرتب کردہ کتاب کی یہاں پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ضلع ایس پی کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے کہاکہ خواتین، لڑکیوں کو پریشان کرنے والے آوارہ لڑکوں کی سرکوبی کے لئے ایڈیشنل ارون کی زیرقیادت شی ٹیموں کو سرگرم کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس ضمن میں پراجکٹ پرتگنیا کارڈس کو ترتیب دیا گیا۔ انھوں نے کارڈس کی تشہیر کا مشورہ دیا۔ انھوں نے خواتین کی حفاظت کے متعلق گنجان آبادی والے علاقوں، بازاروں، اسٹیشنس، بس اسٹانڈس پر بیداری پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ ایڈیشنل ایس پی اناپورنا نے خواتین و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ ان پر کسی قسم کے خطرہ کا خدشہ ہونے پر ہمت سے کام لیں اور خوف زدہ نہ ہوں۔ ان کے خلاف ظلم و زیادتی، ہراسانی کے واقعات پیش آنے پر وہ اس بات کو اپنے ماں باپ کے علم میں لائیں۔ واٹس اپ سے استفادہ کریں اور 100 نمبر ڈائیل کریں۔ انھوں نے کہاکہ شادی کرکے فرار ہونے والوں کو پکڑا جائے گا اور سزا ہوگی۔ ڈی سبا رائیڈو نے لڑکیوں کو نامعلوم مقامات پر نہ جانے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT