خواتین کی خودکشی کے تین علحدہ واقعات

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) دنڈیگل اور ایل بی نگر کے علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک کی موت کو مشتبہ قرار دیا جارہا ہے ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 31 سالہ شوبھا جوبہادرپلی علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر خود کو آگ لگالی جو کل رات فوت ہوگئی ۔ شوبھا کا اکثر اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا کرتا تھا جو ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ کلپنا جو نہستاپورم علاقہ کے ساکن مدھوسدن ریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ اپنے مکان میں مشتبہ طور پر گرکر متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کو فیٹس کی بیماری تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ لکشمی جو منصورآباد علاقہ کے ساکن نرہری کی بیوی تھی ۔ مالی مسائل سے کافی پریشان تھی ۔ اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT