Wednesday , December 19 2018

خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی بجٹ

حکومت تلنگانہ کی تجویز، عہدیداران منصوبہ سازی میں مصروف

حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اس مرتبہ بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی مد کے تحت علیحدہ بجٹ مختص کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ حکومت برائے سال 2018-19ء کے بجٹ تیاری میں مصروف ہے۔ محکمہ فینانس اس سال بجٹ میں کچھ نیا پیش کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ جاریہ سال بھی ہر سال کی طرح بجٹ میں فلاح و بہبود کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کی جانے والی رقم کو ایک مد کے تحت بتانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ عہدیدار اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔ حکومت بجٹ کو منصوبہ جاتی اور غیرمنصوبہ جاتی کے تحت تیار کرتی ہے۔ جاریہ سال 1,49,646 کروڑ روپئے کا مجموعی بجٹ پیش کرنے کا امکان ہے جس میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مد کے تحت بجٹ مختص کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے بجٹ میں اضافہ ہوگا،وہیں خواتین کیلئے بھی علیحدہ مد کے تحت بجٹ مختص کیا جائے گا۔ حکومت کا یہ بجٹ انتہائی اہم ہوگا کیونکہ آئندہ سال عام انتخابات کے پیش نظر حکومت فلاح و بہبود اور ترقی کو اہم ایجنڈہ بنایا ہے اور اسی بجٹ کے ذریعہ حکومت نہ صرف اپنے منصوبوں کا اعلان کرے گی بلکہ سماج کے تمام طبقات کو اپنی جانب راغب کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے چند نئی اسکیمات کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر بجٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے وہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے بجٹ تجاویز کا بھی جائزہ لیں گے۔ چیف سیکریٹری ایس پی سنگھ نے اس سلسلے میں تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے محکمہ جات کے بجٹ تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی۔
عثمانیہ یونیورسٹی (فاصلاتی)
ڈگری ؍ پی جی میں داخلے
حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) انٹر یا (10+2) کامیاب امیدواروں کیلئے انڈر گریجویشن سطح کے کورسیس بی اے، بی کام، میں داخلے کیلئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ ہے ۔مصروفیات جاری رکھتے ہوئے ڈگری کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے پوسٹ گریجویشن کورسیس ایم اے، ایم کام میں داخلے کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کرسکتے ہیں۔ داخلے کی معلومات کیلئے 040-24510012 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT