Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کی پردہ میں حفاظت

خواتین کی پردہ میں حفاظت

ایم ایس ڈگری کالجس کا کانوکیشن ،اسمازہرہ کا اظہارخیال
حیدرآباد ۔ 16 جنوری (پریس نوٹ) ایم ایس ڈگری کالجس کا سالانہ کانوکیشن پروگرام 14 جنوری کو للیتا کلاتھورانم باغ عامہ میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی صدر خواتین ونگ مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر اسما زہرہ نے شریعت اسلامی کی روشنی میں خواتین کی خانگی اور پروفیشنل زندگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس میں عورتوں کو مرد کے برابر حقوق حاصل ہے اور ان کا درجہ مرد کے شانہ بہ شانہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے خواتین اور طالبات کو صلاح دی کہ وہ اسلامی شعار کو پوری طرح اپنی زندگی میں نافذ کریں۔ اسی میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی پنہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ عورتیں جب پردہ میں ہوتی ہیں تو وہ سماجی برائیوں سے محفوظ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کی حفاظت میں خواتین خوشگوار زندگی گذار سکتی ہیں۔ اس کیلئے ہمیں چاہئے کہ ہمیں اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔ جہیز کو سماج کی لعنت جڑ سے ختم کردینا چاہئے۔ فینانس ڈائرکٹر نزہت خان نے کہا کہ خواتین کو اپنی سماجی ذمہ داری اچھی طرح نبھانی پڑتی ہے اس لئے ہمیں اپنی فیملی لائف اور پروفیشنل لائف کا توازن برقرار رکھتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ یہ تقریب (جو صرف خواتین کیلئے مختص تھی) میں طالبات نے Skit، نعت اور حمد سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ اس تقریب میں 28 فوڈ اسٹالس بھی لگائے گئے تھے۔ ایم ایس ڈگری کالج کی طالبات نے مختلف انواع اقسام کے ڈیشیز فوڈ اسٹالس میں پیش کرکے یہ واضح پیغام بھی دیا کہ وہ صرف اکیڈیمکس میں ہی ماہر ہی نہیں ہیں بلکہ پکوان اور گھریلو امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ چیف گیسٹ اور دیگر مہمانان ایم ایس ڈگری کالج کی طالبات کی پیشکش اور فن کی کافی ستائش کی۔ کانوکیشن پروگرام کے دوسرے حصہ میں 2016ء سال میں ڈگری پاس کرنے والی طالبات کو مومنٹوس سے نوازا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی ٹاپر زیشا خان جس نے بی کام میں 90 فیصد نشانات پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں اسناد اور انعام سے نوازا گیا۔ اس کے بعد دیگر طالبات کو اسناد اور انعامات دیئے گئے۔ تقسیم انعامات کے بعد تمام طالبات کو سماج کی بھلائی اور تعمیر کے کام کرنے کا حلف دلایا گیا۔ اس پروگرام کو پوری طرح کامیاب بنانے میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر سیدہ آمینہ پوری طرح پیش پیش تھی اور انہیں ایم ایس کے انتظامیہ اور ڈگری کالجس کے تمام پرنسپلس اور ٹیچروں کا تعاون بھی حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT