Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / خواتین کے استحصال پر خود ساختہ سادھو گرفتار

خواتین کے استحصال پر خود ساختہ سادھو گرفتار

بارہ بنکی ( اترپردیش ) ۔ 24 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ دیوا میں ایک خود ساختہ سادھو کو ایک بانجھ خاتون کے جنسی استحصال اور اس کی فلم بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید نے بتایا کہ رام شنکر تیواری عرف پرمانند نے موضع ہرائی میں ایک آشرم قائم کیا تھا جہاں پر لاولد خواتین کا جنسی استحصال کرتے ہوئے اس عمل کی فلم بندی کرتا تھا ۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سماجی میڈیا پر تیواری کا ایک ویڈیو کا افشاء ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ تیواری پر جھاڑپھونک اور علاج کے نام پر لڑکا پیدا کرنے کا جھانسہ دے کر دھوکے سے خواتین کا جسمانی استحصال کرنے اور فحش ویڈیو تیار کرکے بلیک میلنگ کے سنگین الزامات ہیں جبکہ گزشتہ 11مئی کو پرمانند کی قابل اعتراض ویڈیو نشر ہونے کے بعد معاملہ کی چھان بین کا پتہ چلا کہ ملزم بابا نے بے اولاد خواتین کی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر بے حساب املاک بنائی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پرمانند نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے تقریباً 30 سال پہلے ارئی گاؤں میں ماں کالی کے نام سے آشرم بنایا تھا۔ آشرم میں آنے والی بے اولاد خواتین کو ماں کالی کی کرشماتی طاقتوں سے بیٹا پیدا کرنے کا بھروسہ دلایا جاتا تھا۔ آشرم میں ملازم خواتین کو گمراہ کرکے پرساد میں نشہ یا جنسی خواہش اُبھارنے والی دوا کھلا کر خاص کمرے میں بھیجتے تھے جہاں وہ ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پرمانند کے خلاف پولیس اب تک کل 12مقدمات درج کرچکی ہے جن میں اس پر جان لیوا حملہ کرنے، دھوکہ دہی، لوٹ ، مار پیٹ اور بدسلوکی کی کوشش کے الزام لگائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT