خواتین کے بارے میں تبصرہ پر نریندر مودی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی ۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تنقید کو دعوت دی جب کہ انہوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ستائش کی جنہوں نے ’’عورت ہونے کے باوجود ‘‘ دہشت گردی کے مسئلہ کو حل کیا ہے ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی ’’مردانہ زوربازو‘‘ میں یقین رکھتے ہیں اور اس کی تشہیر کررہے ہیں ۔ جب کہ مقامی شہری انہیں ’

نئی دہلی ۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تنقید کو دعوت دی جب کہ انہوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ستائش کی جنہوں نے ’’عورت ہونے کے باوجود ‘‘ دہشت گردی کے مسئلہ کو حل کیا ہے ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی ’’مردانہ زوربازو‘‘ میں یقین رکھتے ہیں اور اس کی تشہیر کررہے ہیں ۔ جب کہ مقامی شہری انہیں ’’جنس زدہ ‘‘ قرار دیتے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے رویہ کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ یہ نسائیت کیلئے توہین انگیز ہے ۔انہوں نے شیخ حسینہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا اور خاتون قائدین کی توہین کی ۔ کانگریسی قائد آنند شرما نے کہا کہ کہ مودی ’’پرانے خاطی‘‘ہیں۔تاہم بی جے پی نے مودی کے تبصرہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ستائش کررہے تھے اور کانگریس کو چاہیئے کہ عوامی قیادت ہندوستانی عوام کیلئے جو کارنامے انجام دے رہی اس کی ستائش کرے۔

TOPPOPULARRECENT