Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کے تحفظ میں حیدرآباد مثالی شہر ‘ ڈی جی پی

خواتین کے تحفظ میں حیدرآباد مثالی شہر ‘ ڈی جی پی

حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے آج کہا کہ حیدرآباد شہر کو خواتین کے تحفظ اور سکیوریٹی کے معاملہ میں ملک بھر کے میٹرو شہروں میں ماڈل سٹی کا موقف حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شی ٹیمیں خواتین کے تحفظ میں کامیاب رول ادا کر رہی ہیں۔ ڈی جی پی نے آج پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر شی ٹیمس کی منعقدہ 10K, 5k, 2k دوڑ کا جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 100 شی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو چوبیس گھنٹے سارے شہر میں خواتین کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ شی ٹیمس کے ذریعہ خواتین میں نہ صرف سکیوریٹی فراہم کی جا رہی ہے بلکہ انہیں اعتماد دیا جا رہا ہے ۔ اداکار دیورکنڈہ نے بھی شرکت کی اور کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT