Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری

خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری

انجمن فلاح معاشرہ یادگیر کا ا جلاس ، محترمہ حسینہ انجم کی مخاطبت

انجمن فلاح معاشرہ یادگیر کا ا جلاس ، محترمہ حسینہ انجم کی مخاطبت

یادگیر /18 مارچ ( ای میل ) عالمی یوم خواتین کے موقع پر انجمن فلاح و معاشرہ یادگیر کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں محترمہ حسینہ انجم سکریٹری مدرسہ وحیدہ نسوان کمہارواڑی یادگیر نے کہا کہ ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ آج خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں ۔ حکومت کو اس بارے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین میں خود اعتمادی اور تحفظ کا احساس پیدا ہوا ۔ انہوں نے شہر میں ہوئے ایک نرسنگ ہوم میں ماں اور بچے کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یادگیر ایک ضلع ہے مگر یہاں کے اکثر نرسنگ ہومس میں اپنی من مانی کی وجہ سے خواتین خاص کر غریب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کوئی عورت 9 ماہ تک آپ کے پاس علاج کیلئے آتی ہے مگر جب بچے کی پیدائش کا وقت آتا ہے تو اس کو گلبرگہ یا رائچور کے نرسنگ ہوم جانے کیلئے کہا جاتا ہے ۔

کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو یہ خرچ برداشت نہیں کرپاتے ایسے لوگوں کیلئے شہر میں ایسی کوئی سہولت نہیں یہاں تک کے ایمبولنس کی سہولت تک نہیں ملتی غریب لوگوں کیلئے انہوں نے بیت المال یادگیر کی جانب سے غریب خواتین کیلئے ایک نرسنگ ہوم قائم کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی ملت کے سرمایہ دار حضرات سے گذارش کی کہ ملت کی ایسی غریب خواتے کیلئے مفت Van اور غریب مریضوں کو دواؤں کی فراہمی جیسے فلاحی و امدادی کاموں میں سرگرم رہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ادارے کے تحت چلائے جانے والے لڑکیوں کیلئے دینی تعلیم اور خواتین کیلئے مفت سلائی کلاس کا بھی ذکر کیا جس سے خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر فاطمہ نسرین ، نازنین سلطانہ ، ظہورہ بیگم گلبرگہ بھی موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT