Friday , October 19 2018
Home / دنیا / خواتین کے حقوق وصنفی مساوات کا احترام ضروری : گوٹیرس

خواتین کے حقوق وصنفی مساوات کا احترام ضروری : گوٹیرس

اقوام متحدہ ۔ 13 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خواتین کا ایک قابل فخر احترام کرنے والا شخص تصور کرتے ہیں لہذا دنیا کے تمام مردوں کو خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے صنفی مساوات کو بھی یقینی طور ماننا چاہئے ۔ خواتین کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران اُن کے اس بیان کی زبردست ستائش کی گئی ۔ اقوام متحدہ کا یہ کمیشن اس بات کے لئے خصوصی طورپر جانا جاتا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کی صلاحیتوں کو محدود ہونے نہیں دیتا ۔ وہ خواتین کو روایتی طورپر گھروں میں قید دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا ۔ لہذا ہر مرد کا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ وہ خواتین کو بااختیار اور بالاصحیت بنائیں۔ گوٹیرس نے کہاکہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے سے سماج کو ناقابل تلافی نقصان پہونچتا ہے جو آگے چل کر ملک کی معیشت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہیکہ ہر مرد خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کی تائید کرے اور یہی وجہ ہے کہ میں خود کو ایک قابل فخر خواتین کی تائید اور احترام کرنے والا شخص تصور کرتا ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT